اسلام آباد ۔ 10نومبر(اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سرور کائنات رحمت اللعالمین حضرت محمدۖ کی ولادت با سعادت پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک ہو ، آقا کریمۖ کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ حیات ہے، ان کی ذات اطہر ہمارے لئے راہنمائی اور دنیا اور آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔ سماجی …
آقا کریمۖ کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ حیات ہے، ان کی ذات اطہر ہمارے لئے راہنمائی اور دنیا اور آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10نومبر(اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سرور کائنات رحمت اللعالمین حضرت محمدۖ کی ولادت با سعادت پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک ہو ، آقا کریمۖ کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ حیات ہے، ان کی ذات اطہر ہمارے لئے راہنمائی اور دنیا اور آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اتوار کو عید میلادالنبیۖ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ آج نفرتوں کے خاتمے کیلئے نبی اکرمۖ کی ذات اقدس روشن ترین مثال ہے۔آپۖ کی سیرت طیبہ کو اپنا کر ہم دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ اسلام کا دامن کتنا وسیع اور دل کس قدر فراخ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی رحمت ۖ نے جہالت، نفرت، عصبیت اور تنازعات کو ختم فرمایا۔آج ضرورت ہے کہ ہم بھی وہی طرز عمل اور رویہ اختیار کریں جو آقاۖ محترم نے اپنایا تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ تعالی اور اس کے محبوبۖ کی اطاعت کا مطلب انسانیت سے محبت، اس کی فلاح اور خیرخواہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نظام کو ایسا بنائیں گے جہاں کوئی خود کو بے بس نہ سمجھے، جہاں حقوق کا تحفظ ذمہ داری نہیں، ایک مقدس فرض ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسی راستے اور سوچ پر عمل پیرا ہیں اور ان کی جدوجہد کا یہی محور اور مقصد ہے۔








