24.4 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومزرعی خبریںآلو کی فصل قلیل مدت میں اچھی پیداوار سے برآمدات میں اضافہ...

آلو کی فصل قلیل مدت میں اچھی پیداوار سے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،چوہدری غلام مرتضی معصومی

- Advertisement -

سیالکوٹ ،30 مئی (اے پی پی):آلو کی قلیل مدت میں اچھی پیداوار سے برآمدات میں بھی اضافہ کیا جا سکتاہے۔ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی آلو کے دن کے موقع پر منعقدہ کسان کانفرنس سے معروف زرعی رہنما اور کسان اتحاد کے مرکزی صدر چوہدری غلام مرتضیٰ معصومی نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آلو ایک ایسی فصل ہے جو نہ صرف قومی غذائی ضرورت کو پورا کرتی ہے بلکہ لاکھوں کسانوں کی روزی روٹی کا ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے آلو کے عالمی دن کے موقع کو کسانوں کے مسائل اجاگر کرنے اور زرعی پالیسیوں میں آلو کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کا سنہری موقع قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہآلو کی کاشت کے لیے معیاری بیج اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنائی جائےچھوٹے کسانوں کو سبسڈی دی جائےآلو کی برآمدات کے لیے خصوصی زون قائم کیے جائیں موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لیے ریسرچ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے چوہدری غلام مرتضیٰ معصومی نے بتایا کہ پاکستان ہر سال تقریباً 50 لاکھ ٹن آلو پیدا کرتا ہے، جس میں پنجاب کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مناسب سرکاری سرپرستی فراہم کی جائے تو ہم جنوبی ایشیا میں آلو کی برآمدات میں لیڈر بن سکتے ہیں،اس موقع پر انہوں نے اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اس دن کے عنوان "Shaping history, feeding the future” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ زرعی پالیسیوں میں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر مستقبل کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر کسان کانفرنس کے شرکاء نے متفقہ طور پر آلو کو قومی فصل کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کی اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے کسانوں کی رہنمائی اور سہولت کاری کے لیے ایک "آلو بورڈ” تشکیل دیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603249

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں