آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ،سعدبٹ نے مسٹرپاکستان ٹائٹل اپنے نام کر لیا

114
آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ،سعدبٹ نے مسٹرپاکستان ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاہور۔7فروری (اے پی پی):لاہوربورڈ کے سعدبٹ نے آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں مسٹرپاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چیمپئن شپ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب کالج کے جمنازیم میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے 40کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

لاہور بورڈ کے سعد بٹ نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کیا،چیمپئن شپ میں سوات بورڈ نے 46 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، لاہور بورڈ نے 44پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ٹیکنیکل بورڈ لاہور نے 24پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی اور ڈائریکٹر پنجاب کالج عارف چوہدری تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ چیئرمین لاہور بورڈ نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔