اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپئن شپ 2 نومبر سے لاڑکانہ میں شروع ہو گی۔ انٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش مری نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ یکم نومبر کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کےڈائریکٹر سپورٹس محمد رمضان جمالی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔