لاہور۔19فروری (اے پی پی):آل پاکستان بائیکرز اینڈ ٹورسٹ کنونشن 22 فروری کو منعقد ہو گا۔ترجمان کے مطابق ہفتہ سے اتوار تک 2 روزہ کنونشن شیپ کمیونٹی کلب رحمن گارڈن فیز 2 شرقپور روڈ لاہور میں منعقد ہو گا ،جس میں ملک بھر سے بائیکرز ٹریولرز شرکت کریں گے ۔
کنونشن کی آرگنائزر کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسکور پاکستان ٹی وی ڈاکٹر قیصر رفیق، چیف ایگزیکٹو کے ٹو کنگ پاکستان چوہدری علی شیر ، چیف آرگنائزر علی احمد طاہر اور آرگنائزر میں فیضان کاظمی شامل ہیں ۔