- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ جولائی میں کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئرفورس، واپڈا، ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاری زور شور پر ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8656
- Advertisement -