27.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںآل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کی تقریب، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات...

آل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کی تقریب، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے نعت خوانوں میں نقد انعاما ت‘ سیرت النبی ﷺ کی کتاب اور سی ڈیز تقسیم کیں

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں آل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔آل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کے حتمی مراحل کا باضابطہ کا افتتاح ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل خورشید ملک نے کیا ۔مقابلے کے حتمی مراحل میں منصفین کے فرائض قاری ڈاکٹر محمد یونس ‘ محمد اختر بزمی اور محمد بلال رانا نے ادا کیے ۔قاری اخلاق مدنی کی تلاوت قرآن پاک کے بعد مقابلے میں شرکا ء نے نعتیں پیش کیں۔زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔یہ مقابلہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویڑن کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے نعت خوانوں میں نقد انعاما ت‘ سیرت النبی ﷺ کی کتاب اور سی ڈیز تقسیم کیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32732

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں