آل پاکستان نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 5 اگست سے شروع ہو گا

134

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 5 اگست سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک اور ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر نوید عالم نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اورٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، کسٹمز، نیشنل بنک آف پاکستان، سوئی سدرن گیس، پاکستان واپڈا اور پی آئی اے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں (کل) جمعرات کو کراچی پہنچیں گی۔