آل پاکستان نیوزپیپرز اینڈالیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفیڈریشن (ایپنک )کے بھکر یونٹ کے قیام کی تقریب کا انعقاد

68

بھکر۔ 12 نومبر (اے پی پی):۔( اے پی پی )پاکستان کے صحافیوں کی سب سے بڑی ملک گیر تنظیم آل پاکستان نیوزپیپرز اینڈالیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفیڈریشن (ایپنک )کے بھکر یونٹ کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔مرکزی چئیرمین محمد صدیق انظر نے یونٹ چیئرمین سید سفیر بخاری اور جنرل سیکرٹری اظہر شبیر سمیت15 رکنی کمیٹی سےحلف لیا۔صحافیوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے سمیت وزیراعظم ہیلتھ انشورنس اسکیم برائے جرنلسٹس و میڈیا ورکرز میں تعاون کی مکمل یقین دہانی ہوئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور کے میڈیا کو پلاٹ دینے والی سکیم میں ریجنل صحافیوں و میڈیا ورکرز کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہاں بھکر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی چیئرمین محمدصدیق انظر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ایپنک کے قیام کا اعلان کیا گیا عبوری عہدیداراران کو ایک سال کے لئے منتخب کیا گیا جس کے مطابق چئیرمین سید سفیر بخاری،رانا انیل چوہان سینیر وائس چیئرمین،محمد ثقلین رضا وائس چیئرمین،فنانس سیکرٹری شاہد محمود رانا،انفارمیشن سیکرٹری غلام یاسین کھوکھر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک رضوان طاہر اولکھ، ایڈیشنل سیکرٹری سید عرفان علی شاہ گیلانی،رانا محمد اسماعیل رائے تنویر احمد بھٹی رانا وقار اشرف خضر حیات خان بلوچ عمران احمد خان بھٹی آصف خان نیازی محمد اویس قمر گادی زبیر خان نیازی شامل ہیں۔ اس موقع پر مرکزی چئیرمین محمد صدیق انظر نے منتخب عہدیداراران کو مبارک باد پیش کی۔