سرگودھا ۔18فروری (اے پی پی):آل پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیمپین شپ 2024 ء جناح ہال میں منعقد کیا گیا۔
چیمپین شپ میں مسٹر ڈویژن سینئراور مسٹر ڈویژن جونیئر اور مسٹر ڈسٹرک سینئراور ڈسٹرکٹ مسٹر جونیئر سرگودھا کے ٹائٹل کے مقابلہ جات ہوئے، جن میں پہلی پوزیشن مسٹر سینئر ڈویژن سرگودھا داؤد الہی جبکہ مسٹر ڈسٹرکٹ سنیل سرفراز اور مسٹر سرگودھا جونیئر کا اعزاز سبحان نعیم نے حاصل کر لیا، باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران محمد امجد جنرل سیکرٹری ڈویژن محمد عدیل جٹ،چیمپین شپ کے آرگنائزر تھے جس میں ڈویژن بھر سے 75 تن سازوں نے حصہ لیا۔شائقین کی بڑی تعداد نے تن سازی کے مقابلہ جات میں شرکت کی۔
آخر میں چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تن سازوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔