آمدنی کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ایسیٹ ڈکلیریشن آرڈینینس کے تحت آمدنی کے گوشوارے جمع کراسکتے ہیں‘ ایف بی آر

88

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وضاحت کی ہے کہ تمام ادارے بشمول کمرشل بینکز ایف بی آر سے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔ایف بی آر ان کی معاونت پر ان کا شکرگزار ہے۔ایف بی آر نے مزید وضاحت کی ہے کہ تمام افراد اور کاروبار سے منسلک افراد جنہوں نے ابھی تک آمدنی کے گوشوارے جمع نہیں کرائے وہ ایسیٹ ڈکلیریشن آرڈینینس کے تحت آمدنی کے گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔ ایسیٹ ڈکلیریشن آرڈینینس ایسے تمام افراد کو آخری موقع فراہم کر رہا ہے۔