اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):اسلام آباد میں آمدورفت کے لئے تمام راستے کھلے ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 245 نافذ ہے۔تمام شہری قانون کا احترام کریں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہیں ،
پولیس، ایف سی، رینجرز اور پاک افواج غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے مجاز ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور قانون کا احترام کریں۔ قانون سب کےلیے برابر ہے اور اس پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔