تورغر ۔ 15 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت کی زیر صدارت آمدہ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تورغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر جدباء، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ، ای پی آئی کوارڈینیٹر تورغر، ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈبلیو ایچ او اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تورغر کو پولیو مہم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں اور منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ تورغر میں آمدہ پولیو مہم میں 34ہزار811 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے ہدایات جاری کیں کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔