29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتجارتی خبریںآم کا برآمدی ہدف ایک لاکھ ٹن مقرر

آم کا برآمدی ہدف ایک لاکھ ٹن مقرر

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) رواں سیزن کے دوران1.6 ملین ٹن آم کی پیداوار متوقع ہے جبکہ موجودہ سیزن کیلئے آم کا برآمدی ہدف ایک لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے75 ملین ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی۔آم کے حالیہ برآمدی سیزن کے دوران سعودی عرب،یو اے ای ،مشرق وسطیٰ ،ہانگ کانگ ،سنگاپور،ملائیشیا،کینیڈا ،یورپ اور سکینڈے نیویا کے ممالک کو آم کی برآمد پورے عروج پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ ،جاپان ،امریکا ،روس اور آسٹریلیا وغیری کی نئی منڈیوں میں بہتر رسائی کیلئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گلوبل ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹو احمد بلال نے کہا ہے کہ گزشتہ سال آم کا برآمدی ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا تھا کیونکہ آم کی مقامی پیدوار کم ہوئی تھی جس کی وجہ سے صرف 72 ہزار ٹن آم برآمد کیا جاسکا لیکن توقع ہے کہ رواں سال بھر پور پیداوار کے باعث آم کا برآمدی ہدف با آسانی حاصل کرلیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9295

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں