آنجہانی شہزادہ فلپ ، ڈک آف ایڈنبرگ پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ انس اور محبت رکھنے کی وجہ سے پاکستانی عوام میں محترم تھے، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر

84

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا ہے کہ آنجہانی شہزادہ فلپ ، ڈیوک آف ایڈنبرگ پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ انس اور محبت رکھنے کی وجہ سے پاکستانیوں کے لئے انتہائی محترم تھے۔ اسکائی نیوز یوکے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر ، شہزادہ فلپ ، جو 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، وفات پر ملکہ ، شاہی خاندان اور برطانیہ کے عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ مرحوم شہزادہ فلپ 1961 اور 1997 کے دوران پاکستان تشریف لائے تھے۔ پاکستان نے ایک مخلص دوست کو کھو دیا ہے کیونکہ وہ 1953 سے پاکستان سوسائٹی کے سرپرست اعلی رہے اور وہ 63 سال سے زیادہ عرصے تک اس منصب پر فائز رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہزادہ فلپ کو پاکستانی عوام سے خصوصی محبت اور انس تھا اور اسی طرح پاکستانی عوام بھی انہیں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنجہانی شہزادہ فلپ نے برطانیہ اور پاک دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں بھی خصوصی دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جنہیں پاکستان میں ہر کوئی جانتا ہے۔ نوجوانوں کے لئے ڈک آف ایڈنبرگ پروگرام برائے نوجوانان کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے اس اسکیم سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھایا اور اس سے استفادہ کرتے رہیں گے۔ ڈک پوری دنیا میں 140 سے زیادہ چیریٹی اور فلاحی سرگرمیوں کا نمایاں حامی رہا ہے۔