آندرے روبلوف اے ٹی پی اے بی این ایمرو اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

60
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

روٹر ڈیم ۔16فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کےسیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلوف اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم کو شکست دی۔

اے ٹی پی اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے نیدرلینڈز کے مشہور شہر روٹر ڈیم میں جاری ہیں۔ جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 6-7(6-8) اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ آندرے روبلوف کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔