آن لائن احساس پورٹل پر درخواست جمع کروانے کی آج( 30 ستمبرکو) آخری تاریخ ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش ادائیگیاں کے سلسلہ میں وہ اہل افراد جنھیں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں وہ آن لائن احساس پورٹل پر آج اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آج 30 ستمبر2020 درخواست جمع کروانے کی آخری …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش ادائیگیاں کے سلسلہ میں وہ اہل افراد جنھیں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں وہ آن لائن احساس پورٹل پر آج اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آج 30 ستمبر2020 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔ احساس پورٹل آج رات 12 بجے بند ہو جائے گا۔احساس ویب پورٹل کا لنک درج ذیل ہے۔ http://complaints.pass.gov.pk۔ اس پورٹل کے ذریعے درخواست دینے والے صارفین کو بینکوں کی برانچوں میں ادائیگیاں30 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ وہ لواحقین جن کے ا ہل افراد وفات پا چکے ہیں وہ اپنی درخوست معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نام براہ راست درخواست بھجیں۔ آج درخواست بھیجنے کی آخری تاریخ ہے۔ اس درخواست کے ساتھ وفات پانے والے اہل فرد کے نادرا(NADRA) سے تصدیق شدہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ وشناختی کارڈکی کاپیاں اور خاندان میں موجود اہل فرد کا نام و شناختی کارڈ کی کاپیاں منسلک کرنا لازمی ہے۔ مطلوبہ درخواست بنام ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایف بلاک، پاک سیکرٹریٹ، اسلام آباد کے پتہ پر بھیجی جائے۔ متعلقہ افراد کو ادائیگیاں 30اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

مزید خبریں