ڈیرہ اسماعیل خان۔ 23 جون (اے پی پی):آن لائن ڈومیسائل بنانے کیلئے عمر کی حد 18سال مقررکرنے سے طلبا و طالبات کے لئے حصول ڈومیسائل ناممکن ہو کر رہ گیا ،ٹیسٹ و داخلوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈومیسائل کا طریقہ کار خیبرپختونخوا حکومت نے آن لائن متعارف کروایا ہے جس میں ڈومیسائل کے حصول کے لئے عمر کی حد کو 18 سال تک مقرر کیا گیا یعنی جس شخص نے ڈومیسائل بنوانا ہو تو اس کے لئے لازم ہے
اس کی تاریخ پیدائش 22جون 2006 ہو اگر اس کے بعد کسی کی تاریخ پیدائش ہے تو اس کے لئے فی الفور ڈومیسائل کا حصول ناممکن ہے،طلبا و طالبات جن کی میٹرک تک تعلیم آجکل 16 سال تک جبکہ ایف اے ، ایف ایس سی 18 سال کی عمر تک ہو رہی ہے
ان طلبا و طالبات کو مختلف اداروں میں ملازمت اور داخلوں کے لئے ڈومیسائل کی اشد ضرورت ہوتی ہے جوکہ کے پی کے حکومت کی جانب سے مقررہ تاریخ کی وجہ سے ناممکن ہو چکی ہے ۔طلبا و طالبات ، والدین اور عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ڈومیسائل کے حصول کی عمر کی حد میں کمی کی جائے تاکہ ہر شخص باآسانی آن لائن اپلائی کے ذریعے ڈومیسائل بنوا سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478266