مانسہرہ۔ 19 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود کی ہدایت پر آن کال آفیسر بوستان خان نے ڈیوٹی پر مامور ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، ڈسپلن اور آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور وہیکلز کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے تمام اہلکار کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1122 یا920126۔007 پر کال کریں۔