28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںآٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں،مریم نواز

آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں،مریم نواز

- Advertisement -

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پرپنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دئیے گئے اور آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ ، آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ سپیشل افراد کیلئے روزگار پروگرام اور رائزنگ سٹار کارڈبرائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے پر کام جاری ہے ۔

لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ آٹزم سکول میں ایرلی آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تین سالہ متاثرہ بچے کو ابتدائی عمر میں ہی آٹزم کی تشخیص سے علاج میں آسانی ہوتی ہے ۔سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کیے گئے ہیں، جبکہ صوبہ بھر کے27ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس میں ڈیجیٹل ٹچ سکرین نصب کئے جارہے ہیں ۔سپیشل ایجوکیشن انفارمیشن سسٹم، خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم، موبائل ایپ بھی فنکشنل کر دی گئی ہے ۔ وزیراعلی پنجاب نے بتایاکہ28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو سنٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

متاثرہ سپیشل بچوں کی کیٹگری کے مطابق نیاسلیبس بھی تیار کر لیا گیا انہیں بریفنگ میں بتایاکہ سپیشل ایجوکیشن مراکز میں مانیٹرنگ اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے 3450سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں سپیشل بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سکولوں،سینٹرز اوربسوں میں مزید کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577938

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں