31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںآٹوموٹو صنعت کو عالمی معیار تک پہنچانے کے لئے نئی پالیسیاں متعارف...

آٹوموٹو صنعت کو عالمی معیار تک پہنچانے کے لئے نئی پالیسیاں متعارف کرا رہے ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی ماسٹر موٹرز کے سی ای او سے ملاقات میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ماسٹر موٹرز کے سی ای او نے ملاقات کی جس میں ٹیرف پالیسی، آٹوموٹو پرزہ جات کی تیاری اور گاڑیوں کی برآمدات پر بات چیت کی گئی۔وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ماسٹر موٹرز جیسے مقامی مینوفیکچررز کی شاندار صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی آٹوموٹو صنعت کی ترقی کے لئے مقامی صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے۔

ہارون اختر خان نے کہاکہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ پاکستان کی آٹوموٹو صنعت علاقائی اور عالمی سطح پر مقابلہ کرے۔ انہوں نے بسوں کی تیاری میں مسافروں کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اپنی جاری کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہاکہ ہم پاکستان کی آٹوموٹو صنعت کو عالمی معیار تک پہنچانے کے لئے نئی پالیسیاں متعارف کرا رہے ہیں۔انہوں نے ذاتی طور پر دیکھی گئی یوٹنگ بس سروس کی شاندار کارکردگی کی بھی تعریف کی اور حکومت کی آٹوموٹو سیکٹر کی ترقی کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے عزم کو دہرایا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599650

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں