آٹوپارٹس کی برآمدات میں 5 ماہ کے دوران 22.65 اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

46
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی): ملک سے آٹوپارٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا نومبر 2022آٹوپارٹس کی برآمدات سے ملک کو11.43 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.65 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آٹو پارٹس کی برآمدات سے ملک کو9.32 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں آٹو پارٹس کی برآمدات کاحجم 2.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 2.21 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 1.80 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022میں آٹوپارٹس کی برآمدات سے ملک کو25.02 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔