18.2 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآٹو درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام عالمی تجارتی تنظیم...

آٹو درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام عالمی تجارتی تنظیم کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے ، چین کی مذمت

- Advertisement -

بیجنگ۔27مارچ (اے پی پی):چین نے گاڑیوں کی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے جمعرات کو معمول کی نیوز بریفنگ کے دوان کہا کہ آٹو درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے اور قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی یا ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور یہ کہ ٹیرف لگانے سے کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام ڈبلیو ٹی او کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے، اصول پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام اور تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

- Advertisement -

اس طرح کے اقدام سے امریکا کے اپنے مسائل کو حل کرنے میں مدد نہیں ملتی۔واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ تبصرہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکا میں درآمد کی جانے والی تمام گاڑیوں اور غیر ملکی ساختہ آٹو پارٹس پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آٹوموبائل پر ٹیرف آئندہ ہفتے سے لاگو ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576725

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں