آٹھ مقام میں 8اکتوبر2005کے قیامت خیززلزلہ کے شہداء کی 18ویں برسی منائی گئی

70

نیلم۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):ریاست بھر کی طرح آٹھ مقام میں 8اکتوبر2005کے قیامت خیززلزلہ کے شہداء کی 18ویں برسی منائی گئی۔شہداء کے سوگ میں سائرن بجاکر 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،ڈپٹی کمشنر، ایس پی نے قومی وریاستی پرچم کشائی کی۔شہداء زلزلہ2005 کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان وآزادجموں وکشمیر بھر سمیت ضلع نیلم میں 8 اکتوبرکی صبح کاآغاز مساجد میں دعاؤں کیساتھ ہوا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھ مقام میں مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں 8:52 منٹ کر سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب کی ابتداء میں ڈپٹی کمشنر اور ایس پی نے قومی وریاستی پرچم کشائی بھی کی۔ شرکاء تقریب نے مملکت پاکستان وآزادکشمیر سمیت امت مسلمہ کی کامیابی باالخصوص 2005کے قیامت خیززلزلہ میں شہید ہونیوالوں کے ایصال ثواب کیلئے دعامانگی ہے۔ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے 2005کے قیامت خیززلزلہ کے شہداء کے بلندی درجات کی دعا کے بعد پاکستانی قوم کا شکریہ اداء کیا جنہوں نے آزادکشمیر، خبیر پختوانخواہ کے 19ہزار بچوں سمیت87ہزارافراد کی شہادت کے بعد مجموعی طور پر 80 لاکھ متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کی ہے۔

تقریب میں ایس پی خواجہ صدیق احمد، اسسٹنٹ کمشنر سید غلام محی الدین گیلانی،تحصیلدار ہیڈکوارٹر آٹھ مقام چوہدری بشارت،چیئرمین بلدیہ آٹھ مقام سید تجمل حسین شاہ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ منشاء انجم، آفیسر ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب،پی ڈی ایس پی، سیکرٹری جنرل انجمن تاجران ووائس چیئرمین یونین کونسل نگدر/نیلم انیس علی خواجہ، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن آفتاب حسین تبسم سمیت دیگر محکمہ جات کے آفیسران واہلکاران نے شرکت کی۔ محکمہ شہری دفاع نے سائر ن بجانے کے فرائض سرانجام دیئے۔