23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںآٹھ ملزمان گرفتار ، پانچ کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد

آٹھ ملزمان گرفتار ، پانچ کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گزشتہ روز 8 ملزمان گرفتار کر کے پانچ کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم نواز خان سے ایک کلو 600 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم محسن سے ایک کلو 380 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم زاہد سے ایک کلو 100 گرام چرس، ملزم ذوالفقار سے 560 گرام چرس،

نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم نبیل سے 600 گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم حسن سے 150 گرام چرس، نیو ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان راجہ کاشان اور ذیشان پسٹل اور شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415841

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں