28.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںآٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں...

آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوامی ریلیف کے تحت بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق بسکٹ کی قیمت 700 روپے فی کلو،بڑی بریڈ (800 گرام) 150 روپے،چھوٹی بریڈ (360 گرام) 90 روپے

رس340 روپے فی کلو،سادہ کیک (450 گرام) 340 روپے اورفروٹ کیک (450 گرام) 400 روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔ نئے نرخ آج سے تمام بیکریوں پر نافذ العمل ہوں گے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی اور مالکان کو جیل بھیج دیا جائے گا۔جبکہ عوام الناس سے درخواست ہے کہ اگر کہیں مقررہ نرخنامہ کی خلاف ورزی دیکھی جائے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589074

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں