اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کے تحت پاکستان کا ردعمل ضروری، متناسب اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ملک کے اپنے دفاع کے حق کا واضح استعمال تھا۔
ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن نہ ہی ہم جارحیت کو برداشت کریں گے، قوم متحد ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کراچی سے خیبر تک، گوادر سے گلگت تک ہر پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دفاع کرنے والوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سلام پیش کرتے ہیں جن میں ہماری بہادر فضائیہ اور ہمارے عوام کے اتحاد شامل ہیں۔ کوئی بھی طاقت ایسی قوم کو نہیں توڑ سکتی جس کا جذبہ قربانی اور یکجہتی پر مبنی ہو۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595493