کوئٹہ۔ 16 مئی (اے پی پی):آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں21 توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز جمعہ کے دوران پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئی ۔جمعہ کومعرکہ حق میں بھارت کے خلاف عظیم فتح پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دن کاآغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا ۔
نماز فجر اور نماز جمعہ کے دوران مساجد میں ملکی سلامتی اور شہداء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔کوئٹہ میں یاد گار شہدائے پر پھول چڑھائے گئے ،افواج پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئی اور تقاریب کاانعقاد کیاگیا۔
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کورکمانڈر12کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان ،آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ودیگر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے اور وطن کے دفاع کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597823