28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام...

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے،عبداللہ حمید گل

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 13 مئی (اے پی پی):چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے، پوری دنیا افواج پاکستان کی صلاحیتوں کو ماننے پر مجبور ہو گئی اور خراج تحسین پیش کر رہی ہے، رات کی تاریکی میں بھارت کی طرف سے کئے جانے والے حملوں کا صبح سویرے دن کی روشنی میں منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال بار ہال میں ”بھارتی جارحیت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عبداللہ حمید گل نے کہا کہ پاکستانی طیارے اور ڈرون پورے بھارت میں ایسے دندناتے پھرتے رہے جیسا دشمن کو نظر نہ آرہے ہوں، ہمارے شاہینوں نے جس مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔بھارت کو 10مئی کا دن کبھی نہ بھولے گا۔انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ کشمیر بھی آزاد ہوگا اور فلسطین بھی اسرائیل کے چنگل سے نکلے گا۔ ظلم،دہشت گردی اور بیگناہ انسانوں کا قتل عام بھارت کو لے ڈوبا،دشمن کیخلاف اس تاریخ ساز فتح نے افواج پاکستان سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ کنونشن سے صدر بار عرفان اللہ وڑائچ،سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم، سابق صدر شاہد محمود میر

- Advertisement -

حافظ عمار رضا، حافظ محمد رضوان، حافظ رہبان حفیظ نے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں نائب صدر چوہدری حسن اکرم، جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596600

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں