34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںآپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو لوہا پوری دنیا...

آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو لوہا پوری دنیا میں منوالیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

- Advertisement -

کراچی۔ 11 مئی (اے پی پی):چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ شام پاک بھارت جنگ کے سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی قرار دیا ہے۔ اتوار کو ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد سے جاری بیان میں انکا کہنا تھا کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوالیا، حالیہ کشیدگی اور بھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری دنیا افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی معترف ہو چکی ہے۔

بڑے بین الاقوامی جریدے واشنگٹن پوسٹ، رائٹرز، گارڈین، دی نیوز ویک و دیگر نے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اسے بلامبالغہ فاتح قرار دیا ہے جبکہ پاک بحریہ نے بروقت ایکشن لے کر کراچی پورٹ اور دیگر بحری تنصیبات کو دشمن سے بچائے رکھا، زمینی محاذ پر ہمارے جوانوں نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی اہم فوجی تنصیبات اور ائیر بیسیز کو نشانہ بنایا، سفارتی محاذ پر پاکستان کے موقف اور پالیسیوں کو بین الاقوامی دنیا نے تسلیم کیا،

- Advertisement -

سفارتی، عسکری اور میڈیا کے محاذ پر پاکستان کی شاندار کامیابیوں پر پوری قوم، افواج پاکستان کا ایک ایک جوان، پاکستانی حکومت اور ملک کا میڈیا خراج تحسین کا مستحق ہے، پاکستانی قوم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ناقابل تسخیر ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان پر کاری ضرب نہیں لگا سکتی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595719

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں