آپریشن سرکلز انچارج (کل) فیس بک لائیو اور ٹیلیفون پرصارفین کے مسائل سنیں گے۔ترجمان آئیسکو

121
آئیسکو

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایت پر تمام آپریشن سرکلز انچارج صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کو ممکن بنانے کے لئے (کل) بدھ کو فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر صارفین کی تجاویز اور مسائل سنیں گے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق صارفین شکایات کے فوری ازالے کے لئے اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ٹیلیفون نمبر 051-9260194، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-9292675، راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ٹیلیفون نمبر-051-9293048، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-4950343، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ٹیلیفون نمبر0543-668500، جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ٹیلیفون نمبر0544-9270377پر دیئے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں ۔

صارفین رابطے کے دوران اپنا مکمل نام، رابطہ نمبر اور بجلی بل کا حوالہ نمبر ضرور بتائیں تا کے درج شدہ شکایت بروقت متعلقہ دفاتر کو بھجوائی جا سکے۔