آپریشن ضرب عضب سے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور ان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے،سانحہ کوئٹہ کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ پوری ہمدردی ہے، چوہدری برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور ان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جب سے ملک میں …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور ان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جب سے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع ہوا ہے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور ان میںکھلبلی مچی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں سرعام پھرنے والے شدت پسند چھپ کر آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، ملک سے 90 فیصد دہشت گردوں کا خاتمہ ہو چکا ہے، باقی 10 فیصد کا جلد خاتمہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply