آپریشن ضرب عضب سے متاثر جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد میں گھروں کی تعمیر کیلئے ایک ارب 90 کروڑ 77 لاکھ روپے تقسیم

127

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد میں گھروں کی تعمیر کیلئے ایک ارب 90 کروڑ 77 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر اتھارٹی کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے معاوضہ جات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔