آپریشن ضرب عضب سے متاثر شمالی و جنوبی وزیرستان کے ایک لاکھ بے گھر افراد دسمبر تک آبائی علاقوں میں پہنچ جائیں گے، فاٹا سیکریٹریٹ

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے شمالی و جنوبی وزیرستان کے ایک لاکھ بے گھر افراد کے خاندان رواں سال دسمبر تک واپس اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ جائیں گے۔ پیر کو فاٹا سیکریٹریٹ کے حکام نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے شمالی و جنوبی وزیرستان کے صرف ایک لاکھ …

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے شمالی و جنوبی وزیرستان کے ایک لاکھ بے گھر افراد کے خاندان رواں سال دسمبر تک واپس اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ جائیں گے۔ پیر کو فاٹا سیکریٹریٹ کے حکام نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے شمالی و جنوبی وزیرستان کے صرف ایک لاکھ خاندانوں کی واپسی رواں سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی و جنوبی وزرستان کے کچھ علاقوں کی کلیئرنس باقی ہے تاہم دسمبر سے قبل ان علاقوں کو کلیئر کر دیا جائے گا جس کے بعد دونوں ایجنسیوں کے ایک لاکھ بے گھر افراد کے خاندانوں کو واپس اپنے علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ حکام کے مطابق ان بے گھر افراد کو ماہانہ بنیادوں پر 12 ہزار روپے کیش گرانٹ کی مد میں دیا جا رہا ہے تام دیگر علاقوں میں واپس پہنچ جانے والے بے گھر افراد نے اپنے مکانات کی تعمیر کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply