اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے متاثرین میں 51 ہزار بے گھر افراد میں زونگ سم کے ذریعے سات کروڑ روپے ماہانہ کیش گرانٹ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر فنانس سراج الحق نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کے لئے …
آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے متاثرین میں 51 ہزار بے گھر افراد میں زونگ سم کے ذریعے سات کروڑ روپے ماہانہ کیش گرانٹ کی تقسیم کا عمل شروع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے متاثرین میں 51 ہزار بے گھر افراد میں زونگ سم کے ذریعے سات کروڑ روپے ماہانہ کیش گرانٹ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر فنانس سراج الحق نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کے لئے وزارت سیفران نے ماہانہ کیش گرانٹ سات کروڑ روپے عید سے قبل فاٹا سیکریٹریٹ کو دی تھی۔ عید کی تعطیلات کے دوران بینک بند ہونے کی وجہ سے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کو ماہانہ کیش گرانٹ نہیں مل سکی تھی جو فاٹا سیکریٹریٹ سات کروڑ روپے بذریعہ زونگ موبائل سم بے گھر افراد کی سم میں ٹرانسفر کر رہا ہے








