آڈٹ کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان

164
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے ڈائریکٹر جنرلز آف آڈٹ کو میگا پراجیکٹس کی آڈٹ،پرفارمنس آڈٹ اور سرکاری خزانہ و آمدن کے احتساب کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی آڈٹ پرتوجہ مرکوز کرنیکی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کو ڈی جیز کانفرنس کے اختتامی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔کانفرنس کا شرکاءنے اپنی کارکردگی اور آڈٹ پلان برائے 2015-16 پرعملدرآمد سے متعلق پریزنٹیشن پیش کی۔