اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس کمپلیکس کوئٹہ کا افتتاح کر دیا۔ یہ کمپلیکس اکانٹنٹ جنرل بلوچستان، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ لوکل کونسلز بلوچستان، اے جی پی آر سب آفس کوئٹہ اور فیڈرل سب آفس کوئٹہ کے دفاتر پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا اسد امین نے کہا کہ ادارے …
آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس کمپلیکس کوئٹہ کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس کمپلیکس کوئٹہ کا افتتاح کر دیا۔ یہ کمپلیکس اکانٹنٹ جنرل بلوچستان، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ لوکل کونسلز بلوچستان، اے جی پی آر سب آفس کوئٹہ اور فیڈرل سب آفس کوئٹہ کے دفاتر پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا اسد امین نے کہا کہ ادارے میں کسی قسم کی بدعنوانی سے متعلق شکایات بالکل برداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے ملازمین کو پنشن اور جی پی فنڈ سمیت تمام ذاتی اور سرکاری کلیمز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ پنشن کی ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم پر منتقلی کے عمل میں تیزی لائی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے افسران اور سٹاف کے مسائل سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔








