آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین کا ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کانفرنس برائے آڈٹ پلان 2016-17 ءکے شرکاءسے خطاب

179

سوشل سیکٹر خصوصاً صحت و تعلیم کے شعبوں میں خرچ ہونے والے قومی وسائل کے آڈٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے
آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین کا ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کانفرنس برائے آڈٹ پلان 2016-17 ءکے شرکاءسے خطاب
اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ سوشل سیکٹر خصوصاً صحت و تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے حامل شعبوں میں خرچ ہونے والے قومی وسائل کے آڈٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آڈٹ ہا¶س اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کانفرنس برائے آڈٹ پلان 2016-17 ءکو حتمی شکل دینے کے لیے منعقدہ کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے محکمے کے ذیلی ادارے کے آڈیٹرز پر زور دیا کہ وہ سرکاری شعبوں کے ملازمین کے استعداد کار کے حوالے سے انکا آڈٹ کرتے ہوئے خود کو جدید ترین رجحانات سے آگاہ رکھیں۔ انہوں نے کہا اس طریقہ سے آڈٹ قومی ترقی میں حائل بڑے مسائل کو اجاگر کرسکے گا۔