26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںآڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین کے اعزاز میں الوداعی تقریب...

آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے افسران کی طرف سے سبکدوش ہونے والے آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا کہ یہ ان کےلئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ 19 ویں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے طور پر اپنے عہدے کی مدت پوری کر رہے ہیں، ایک وقت تھا کہ جب اے جی پی کے محکمے پر مروجہ مخصوص سوچ کی چھاپ لگی ہوئی تھی مگر میں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس کی شان، وقار اور غیر جانبدارنہ حیثیت کو بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ادارے کو دنیا کی بہترین حیثیت پر لے آیا ہوں، میں نے اپنی آئینی حیثیت کو عزت اور قوم کی خدمت کرنے کے عزم سے استعمال کیا اور کبھی کسی کی سفارش قبول نہیں کی جبکہ ادارے سے اقرباءپر وری کے رجحان کا خاتمہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=49014

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں