اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے 28 افسران کو ڈائریکٹر (بی پی ایس 19) کے عہدے پر ترقی دےدی۔ آڈیٹر جنرل نے گریڈ 18 کے جن افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی ہے ان میں محمد کامران خان، محمد کاشف، خرم جہانزیب، محمد طارق سعید، محمد اسحاق، مجاہد علی شیخ، محمد تسلیم اختر، انور خان، امجد علی گل، محمود لطیف، کاشف ہارون، فرقان سلابت، فریحہ علی، منزہ عائشہ، احمد سعید، مسعود عمران، عمران علی نور، قدرت اﷲ خان، سعدیہ زیب، بسمہ فرخ، نعمان ظفر، شاہد محمود، قمر ریاض، جاوید مسعود، سعد فاروقی، ضیغم اﷲ، محمد یاسین اور خالد حسین شامل ہیں۔