31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںآڈیٹر جنرل رانا اسد امین کا خصوصی تربیتی پروگرا م کی اختتامی...

آڈیٹر جنرل رانا اسد امین کا خصوصی تربیتی پروگرا م کی اختتامی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ اے جی پی کا محکمہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے ذریعے محکموں میں شفافیت، احتساب اور بہترین مالی گورننس کو یقینی بناتا رہے گا، تقرری و تبادلوں کے معاملہ میں سیاسی اثر وسورخ اور اقربا پروری کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائےگی۔ یہ بات انہوں نے لاہور کی پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس اکیڈیمی میں آڈٹ اینڈ کاﺅنٹس کے پروبیشنر ز کے لئے ترتیب دیے گئے 43 ویں خصوصی تربیتی پروگرا م کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اے جی پی نے کہا کہ پاس افسران کے لئے تربیتی مواد کے معیار کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس اکیڈیمی کا تربیتی سیلبس از سر نو ترتیب دیا گیا اور ریکٹر کی اسامی کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس اکیڈیمی لاھور اور اس کے علاقائی دفاتر میں ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم لگا دیاگیا ہے۔ اس ویڈیو کانفرنسنگ کا مقصد نہ صرف فیکلٹی ممبران سے رابطہ ہے بلکہ اس کے ذریعے اکیڈیمی کے پروبیشنر ز قومی وبین الاقوامی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے لیکچرز سے بھی مستفید ہو ںگے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48022

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں