آڈیٹر جنرل نے تین افسران کی فوری تقرری اور تبادلے کی منظوری دیدی اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے تین افسران کی فوری تقرری اور تبادلے کی منظوری دیدی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر (بجٹ) اے جی پی آفس شمس الدین کو قائد اعظم یونیورسٹی میں خزانچی کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ …
آڈیٹر جنرل نے تین افسران کی فوری تقرری اور تبادلے کی منظوری دیدی

مزید خبریں
آڈیٹر جنرل نے تین افسران کی فوری تقرری اور تبادلے کی منظوری دیدی
اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے تین افسران کی فوری تقرری اور تبادلے کی منظوری دیدی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر (بجٹ) اے جی پی آفس شمس الدین کو قائد اعظم یونیورسٹی میں خزانچی کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی اے (ایف جی) پشاور انور خان کو ڈائریکٹر (آڈٹ پالیسی) اے جی پی آفس اسلام آباد جبکہ اجمل خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی اے (ایف جی) پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔








