
لاہور۔9 مارچ(اے پی پی )آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو سے تعاون کے حوالے سے باقاعدہ ایم او یو سائن نہیںہوا تاہم بات چیت ہو رہی ہے جہاں نیب کوہماری ضرورت ہوگی مدد کریں گے جہاں ہمیںضرورت ہو گی نیب مدد کریگا، صوبوں میںکمپنیز کا آڈٹ کر چکے ہیں اور رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے، جلد طریقہ کارکے مطابق رپورٹ پیش کر دی جائیگی، وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ڈائریکٹر جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیر اہتمام بین الاقوامی تربیتی پروگرام برائے پرفارمنس آڈٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے