آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی بھڈال کا دورہ،قیمتوں کا جائزہ لیا

89
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

سیالکوٹ۔ 21 اپریل (اے پی پی):آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ سید مشرف عباس نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ نے بولی کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔نیز آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب ورسد کو بھی نوٹ کیا۔ان کے اس دورہ کا مقصد شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنی ہیں۔