آکڑا گوادر میں بلوچستان لیویز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی

95
شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

کوئٹہ۔30دسمبر (اے پی پی):30دسمبر2021 کو آکڑا گوادر میں بلوچستان لیویز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی یہ لیویزفورس کا پانچواں بیچ ہے،جس کی تربیت پاکستان آرمی کی زیرنگرانی کروا ئی گئی ۔ اب تک 958 لیویز ریکروٹس کو گوادر میں پاکستان آرمی تربیت دے چکی ہے ۔

بلوچستان کے 3مختلف اضلاع کے 292 ریکروٹس نے 4 مہینوں پر محیط اپنی ٹریننگ مکمل کی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ 44 سپیشل سیکیورٹی ڈویژن نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور عمدہ کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب میں اعلی ملٹری اور سول آفیسر کے ساتھ ساتھ علاقے کے عمائدین اور ریکروٹس کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی میجر جنرل عنایت حسین نے دوران تقریب ریکروٹس کی معیاری کارکردگی کی تعریف کی اور لیویز فورس کی مکران ڈویژن میں قانون اور امن نافذ کرنے کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔ پاسنگ آوٹ کے دوران لیویز ریکروٹس نے مختلف عملی مظاہرے بھی پیش کئے-