انقرہ ۔ 3 اگست (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ آیا صوفیا کو 24 جولائی سے عبادت کے لیے کھولنے سے عیدالاضحی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اپنی پارٹی کے ارکان سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے عید کی مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ آیا صوفیا کو 24 جولائی سے عبادت کے لیے کھولنے سے عیدالاضحی کی خوشیاں دوبالا اور قوم کے دل میں 86 سالہ پرانا یہ زخم مندمل ہونا شروع ہو گیا ہے۔