آیندہ آتشیں ہتھیار خریدنے والوںکی جسمانی اور ذہنی صحت کے سخت معائنے کا نظام متعارف کرایا جائے گا،ٹرمپ

86
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن ۔ 22 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں حالیہ واقعہ کے بعد یقین دہانی کرائی ہے کہ آتشیں ہتھیار خریدنے والوں کی آئندہ اور بھی سخت نگرانی کی جائے گی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے یہ یقین دہانی فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ کے مارجوری سٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں خونریزی سے متاثرہ طلبہ اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ساتھ وائٹ ہاوس میں ایک ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ آیندہ آتشیں ہتھیار خریدنے والے افراد کی جسمانی اور ذہنی صحت کے زیادہ سخت معائنے کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔