لاہور۔25فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، تاہم سرگودھا ،خوشاب اور میانوالی سمیت متعدد علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا ۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08جبکہ زیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 36فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 96رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گراؤنڈ میں 127،فدا حسین ہاؤس 164،ریونیو سو سائٹی 124،سی سی آر پی آفس 97اورپاکستان انجینئرنگ سروسزمیں 114ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔