اوکاڑہ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):آیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقادکیاگیا۔دنیا بھر میں ہر سال 21 اکتوبر کو آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں آئیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ صحت پنجاب اور نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کے تعاون سے آئی ڈی ڈی ڈے کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جس میں آیوڈین کے استعمال کی اہمیت اور صحت پر اس کے اثرات کے بارے میں آگاہی واک کی گئی۔سیمینار میں یو نیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد، اساتذہ، 500 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑآئچ نے مکمل طور پرآئیوڈئزڈ سالٹ استعمال کرنے پر زور دیا۔نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کے زونل منیجر تیمور عبداللہ نے شرکاء کو آیوڈین، اس کی کمی کے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ صرف آیوڈین والے نمک کا مطالبہ کریں اور استعمال کریں۔ انہوں نے طالب علموں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ جس علاقے میں رہ رہے ھیں وہاں وہ صرف آئیوڈین والا نمک ڈیمانڈ کریں