آ بی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

94
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):واپڈا نے آ بی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں،اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 78300کیوسک اور اخرج 70000کیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 45200کیوسک اور اخراج45200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد56000کیوسک اور اخراج50000کیوسک اور دریائےچناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد30400کیوسک اور اخراج9200کیوسک رہا۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1401.99فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.086 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1105.75فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.487 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.091 ایکڑ فٹ رہا۔